Thursday , 14 December 2017
Highlights

ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل کے وفد کا تاریخی شاہی حمام کا دورہ

مغلیہ طرز تعمیر کا شاہکار ، شاہی حمام

دلی دروازہ قدیم لاہور کے بارہ دروازوں میں سے ایک ہے۔ جسے مغل بادشاہ اکبر نے تعمیر کروایا تھا۔ جس کا رخ مغل سلطنت کے دارالحکومت دلی کی جانب تھا، اسی مناسبت سے اس کا نام دلی دروازہ رکھ دیا گیا۔ جیسے ہی آپ دلی دروازے کے اندر داخل ہوں بائیں ہاتھ مغلیہ طرز تعمیر کا شاہکار شاہی حمام نظر آئے گا جسے اس کی اصل حالت میں واپس لانے کے لے زور شور سے کام جارہی ہے۔ تاریخ کے پنے کھنگالنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شاہی حمام سترہویں صدی کے شروع میں مغلیہ حکومت کے ایک صوبے دار حکیم علم الدین انصاری جنہیں وزیر خان کا خطاب ملا تھا نے بنویا تھا ان کی اس تعمیر کو حمام وزیر خان بھی کہا جاتا ہے اور شاہی حمام بھی۔ وسطی ایشیا اور ایرانی حماموں کی طرزپر بنا یہ حمام عوام اور خواص مسافروں اور شہر کے باسیوں کے استعمال میں رہا۔ قریب ہی ایک سرائے بھی بنائی گئی تھی جس کے آثار اب نہیں ملتے۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی دعوت پر ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل کے وفد کا مغلیہ بادشاہ شاہ جہان کے عہد میں تعمیر ہونے والے شاہی حمام کا دورہ کیا۔آغا خان ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان بیگ نے ساک کے وفد کو ویلکم کیا۔والڈ سٹی آف لاہور کے نمائندے نے ساک کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی گیٹ میں واقع شاہی حمام نومبر2013ءمیں پنجاب حکومت کی طرف سے شروع ہونے والے اس منصوبے کا رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ افتتاح متوقع ہے ۔آغا خان ٹرسٹ کے نمائندے مسعود خان کا کہنا تھا کہ 1000مربع میٹر سے زائدرقبے میں قائم شاہی حمام کی تعمیر میں ناروے حکومت اور ورلڈ بینک مالی معاونت کر رہے ہیں۔شاہی حمام کے مختلف حصوں کے معائنے کے دوران کنسلٹنٹ آرچیکیٹیکٹ راشد اے مخدوم نے تفصیلی بریفنگ کے علاوہ ساک کے ممبران کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top