Thursday , 14 December 2017
Highlights

ساوتھ ایشئن کالمنسٹ کونسل کا تنظیمی اجلاس

ساوتھ ایشئن کالمنسٹ کونسل کا تنظیمی اجلاس

نئی رکنیت سازی اور پانچ رکنی مجلس عاملہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی

ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل(ساک) کا تنظیمی اجلاس صدر ایثار رانا،سیکرٹری جنرل ضمیر آفاقی، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، نائب صدر ناصف اعوان، سیکرٹری اطلاعات ملیحہ لودھی، ممبر ایگزیکٹیو کونسل، اشرف سہیل، زوار کامریڈ، ڈاکٹر اویس فاروقی ،مظہر چوہدری، عمرانہ مشتاق، رکیہ غزل، و دیگر اراکین شعیب مرزا، شہریار مرزا ، اور ساک کے بانی اور لائف ممبر سعید اظہر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور، نئی رکنیت سازی، آرگنائزیشن کے دائرہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بحث کی گئی۔ ساک کے آئین کا جائزہ، نئے پیٹرن انچیف کا تقرر اور تنظیمی معاملات طے کرنے کے لیے لینے کے لئے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد پانچ رکنی مجلس عاملہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی مجلس عاملہ کے اراکیں میں ، شہباز انور ،ڈاکٹر اویس فاروقی،ہارون عدیم ،زوار کامریڈ اور عمرانہ مشتاق شامل ہیں۔ اجلاس میں رکنت سازی کے لئے کم سے کم فیس اور سالانہ چندئے کا تعین بھی کیا گیا اس موقع پر تمام شریک ممبران کو رکنیت فارم دیئے گئے جنہیں پر کر کے وہ آفس میں جمع کرا سکتے ہیں ، جبکہ ساک کے تمام اراکین کے لئے تنظیمی کارڈ کی بھی منظوری دی گی جو جلد ہی تمام ممبران میں تقسیم کر دئے جائیں گے۔ ا س حالے سے تمام ممبران سے گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد فارم پر کر کے آفس میں جمع کرا دیں تا کہ ان کے کارڈ بن سکیں اور ساک کی ویب سائٹ پر ممبران کی تفصیل اپ ڈیٹ کی جاسکے۔۔۔
سیکرٹری جنرل
ضمیر آفاقی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top