Thursday , 14 December 2017
Highlights

ساک کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

2015-02-23-01

ساﺅ تھ ایشین کالمسٹ کونسل (ساک) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کا استقبالیہ

23 فروری لاہور،پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی طرف سے پارٹی آفس میں ساﺅتھ ایشین کالمسٹ کونسل (ساک) کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،استقبالیہ تقریب میں ساک کے نومنتخب عہدیداروں کا صدر پنجاب اعجازاحمدچوہدری، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، نائب صدر پنجاب رانا ساجد شوکت اور چوہدری عمر کسانہ نے پنجاب سیکرٹریٹ پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کاگلدستہ پیش کیا، اعجازاحمدچوہدری اور عندلیب عباس نے نومنتخب عہدیداروں کو خوش آمدید کہا، ملک کی موجودہ صورتحال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے عہدیداروں کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کے بغیرحقیقی جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا انہوںنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانیوں اور پاکستان کے مفاد کے گرد گھومتی ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کی ایک وجہ ووٹ کے تقدس کا قتل ہے. 1970 میں پاکستانی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوئے لیکن عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے سے سانحہ مشرقی پاکستان پیش آیا. انکا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے تحریک انصاف کی جدوجہد کے ثمرات ضرور سامنے آئیں گے انفارمیشن سیکرٹری عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ انڈیا میں شفاف انتخابات کے نتیجے میں عام آدمی پارٹی کو اقتدار ملا.پی ٹی آئی پاکستان میں شفاف ترین انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔
ساک کے صدر ایثار رانا نے ساک اور سیکرٹری جنرل ضمیر آفاقی نے ساک کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ساک کا دائرہ کار ملکی ایشوز کے ساتھ ساتھ ساوتھ ایشئن ممالک کے ایشوز تک پھیلا ہوا ہے لیکن ساک کا مرکزی فوکس عام پاکستانی کے مسائل ہیں۔
۔ساک کے نومنتخب عہدیداران ایثارانا ، ضمیر آفاقی ، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، شہباز انور ، مظہرچوہدری ، ناصف اعوان، غلام رضا، ہارون عدیم ، رقیہ غزل ، ملیحہ سید، محمد طارق حمید، افضال ریحان، علی اصغر عباس سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top