Sacc header image 1
Pages: 1 ... 42 43 44

برطانیہ معافی مانگے، بے گناہ افراد کی گرفتاری پرجرمانہ ادا کرے ۔پاکستان کا مطالبہ

April 23rd, 2009 · No Comments

لندن ۔ پاکستان نے مطالبہ کیاہے کہ برطانوی حکومت دہشت گردی کے شبے میں پاکستانی طلبہ کو گرفتارکرنے پر معافی مانگے اوربے گناہ افراد کی گرفتاری پرجرمانہ ادا کرے ۔ان خیالات کا اظہاربرطانیہ میں پاکستانی سفیر واجد شمس الحسن نے برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ آٹھ اپریل کو جن طالبعلموں کو دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا ان کو ملک سے بے دخل کیے جانے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے کہ ان افرادنے برطانیہ میں کسی بھی قسم کے قانون کی خلا ف ورزی نہیں کی اور نہ ہی یہ افراد کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث تھے پھر ان افراد کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے۔شمس الحسن نے کہا کہ حکومت برطانیہ کو نہ صرف ان طلباء سے بلکہ حکومت پاکستان سے بھی معافی مانگنی چاہیئے اور ان بے گناہ افراد کی گرفتاری پرجرمانہ ادا کرناچاہیئے۔دوسری جانب مانچسٹر پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ان افراد کو گرفتار کرکے ہم سے کسی بھی قسم کی غلطی سرزد ہوئی ہے۔واضح رہے کہ آٹھ اپریل کو گیارہ پاکستانی اور ایک برطانوی شہری کو دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا ،اگرچہ کہ یہ طالبعلم بے گناہ ثابت ہوئے تھے تاہم گیارہ پاکستان طالبعلموں کو امیگریشن کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور غالب امکان ہے کہ ان کو ملک سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا

→ No CommentsTags: news

برطانیہ میں گرفتار ہونے والے طلباء کے معاملے پر برطانوی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط

April 23rd, 2009 · No Comments

اسلام آباد ۔ پاکستان نے کہا ہے کہ برطانوی نمائندہ خصوصی سے جوملاماتیں طے تھیں وہ شیڈول کے مطابق ہوئی ہیں۔ برطانیہ میں گرفتار ہونے والے طلباء کے معاملے پر برطانوی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ افغانستان سے براہمداغ بگٹی کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ بھارت کی طرف سے نیا جاسوسی سیٹلائیٹ چھوڑنے سمیت دیگر معاملات پر نظریے خطے میں اسٹریٹیجک لحاظ سے عدم توازن قائم نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستانی عوام ملک کو درپیش خطرات اور چیلنجز سے آگاہیں اور انہیں حل کرنا جانتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ملک کو درپیش چیلنجز اور خطرات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ان سے نمٹنا بھی جانتے ہیں اور جمہوری حکومت سمجھتی ہے کہ موثر اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی اورانتہاء پسندی پر قابو پانے کے لیے اس کی اصل وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہمیں سیاسی طریقہ کار اور سماجی ترقی پر توجہ دینا ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے افغان حکومت سے بر اہمداغ بگٹی کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم یا صدر نے برطانوی خصوصی ایلچی سے ملنے سے انکار نہیں کیا بلکہ ان کی جو ملاقاتیں طے تھیں وہشیڈول کے مطا بق ہوئی ہیں پاکستان ایک روشن خیال اور ترقی پذیر قوم ہے فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان کے اجلاس میں عالمی برادری نے پاکستان کی امداد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ دہشتگردی وانتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں وہ پاکستان کے ساتھ ہے ۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سوات امن معاہدے کے بارے میں واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ امن کے لیے کیا گیا ہے تاہم ابھی اس کا کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن وفاقی حکومت صوبہ سرحد کی حکومت کے مینڈیٹ کا مکمل احترام کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان مل کر بیٹھیں اور جموں وکشمیر سمیت تمام تفصیہ طلب معاملات حل کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اور خطہ ترقی کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم خطے کو اسٹریٹیجک عدم توازن کا شکار نہیں کر نا چاہتے ہیں خطے کے لیے بہتر ہے اور اس وقت خطے میں غربت کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی سیٹلائیٹ خلا میں بھیجنے جانے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ مائیک مولن سے وزیر خارجہ کی کوئی ملاقات طے نہیں تھی دیگر معلومات آئی ایس آئی پی آر سے ہی مل سکتی ہے۔ پاکستان امریکہ وافغانستان کے حوالے سے تمام معاملات آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والی سہ فریقی اجلاس میں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلیک واٹر سیکورٹی ایجنسی پشاور یا کسی اور علاقے میں کوئی سرگرمیاں نہیں کر رہی ہے ۔ برطانیہ میں پاکستانی طلباء کی گرفتاری کے معاملے پر انھوں نے کہ کہ اس حوالے سے برطانیہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔ برطانوی حکومت ان کو ڈی پورٹ کر رہی ہے تو عدالتیں موجود ہیں ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا

→ No CommentsTags: news

عدالت عالیہ نے صدر، وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلی کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے پر واپڈا سے جواب طلب کرلیا

April 23rd, 2009 · No Comments

لاہور ۔ عدال عالیہ نے ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس اور گورنر ہاؤس، جاتی عمرہ سمیت اہم شخصیات کی رہائش گاہوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے پر محکمہ واپڈا سے جواب طلب کرلیا ہے۔ معروف وکیل طارق عزیز نے رٹ دائر کی تھی کہ ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی جو آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے جبکہ ان شخصیات کو قوم کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں شامل کئے بغیر ارباب اختیار کو عوام کی تکالیف کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ عدالت عالیہ نے واپڈا کو جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیا

→ No CommentsTags: news

ہیلی کاپٹر کیس میں نواز شریف کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

April 23rd, 2009 · No Comments

راولپنڈی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کونو برس قبل احتساب عدالت کی طرف سے ہیلی کاپٹر ریفرنس میں دی گئی سزا کو لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں چیلنج کردیا گیا ہے خواجہ حارث ایڈووکیٹ اور مصطفی رمدے ایڈووکیٹ کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نواز شریف کو2000 ء میں احتساب عدالت کی طرف سے ہیلی کاپٹر ریفرنس میں 14 برس کی قید اور نااہلی کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے

→ No CommentsTags: news