Thursday , 14 December 2017
Highlights

ساک کے مرکزی باڈی کے ارکین کے وفدکی ڈائر یکٹر جنرل والڈ سٹی آف اتھارٹی کامران لاشاری سے ملاقات

والڈ سٹی اور ساک کے زیر اہتمام جلد ادبی تقریبات اور کلچرل پروگرام شروع کئے جارہے ہیں

ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل(ساک)کے مرکزی باڈی کے ارکین کے وفد، سیکرٹری ضمیر آفاقی، نائب صدر جاوید فاروقی، سیکرٹری اطلاعات ملحیہ سید، ساک لٹریری اینڈ کلچر کلب کی سرپرست اور مجلس عاملہ کی رکن ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، مجلس عاملہ کے رکن اشرف سہیل، ہارون عدیم، مظہر چوہدری اور روشن لال کے ہمراہ ڈائر یکٹر جنرل والڈ سٹی آف اتھارٹی کامران لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ مارکیٹنگ تانیہ قریشی اور میڈیا آفیسر اویس رضا بھی موجود تھے، ملاقات کا مقصد لاہور شہر کی تاریخی عمارات اور ثقافت کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینا تھا ، اس موقع پر کامران لاشاری نے والڈ سٹی کے کام کرنے کے طریقہ او دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر کو ماضی کی طرح سیر و سیاحت اور ہنستا مسکرتا شہر بنانے کی کوششوں میں وہ دن رات مصروف ہیں۔ کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں سے ہمارا معاشرہ جوائے کلر (خوشیوں کا قاتل) بن گیا ہے۔ سیکورٹی کے نام پر کرکٹ سمیت ادبی و ثقافتی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اندرون شہر کی تاریخی اور ثقافتی بحالی کے لئے انکا ادارہ انتھک محنت کر رہا ہے۔ جس پر ساک کے وفد نے نہ صرف شہر میں ادبی اور کلچرل ایکٹیویٹیز کے فروغ کے لیے تجاویز دیں بلکہ اس سلسلے میں اپنے تعاون کا یقین بھی دلایا۔انہوں نے ساک کے وفد کو یقین دلایا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ساک کے ساتھ مل کے شہر میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔اس موقع پر ساک اور والد سٹی شہر میں ادبی تقریبات کے ساتھ کلچرل پروگرام منعقدکرانے ، سکولوں کے بچوں کو ثقافتی، تاریخی ورثے کے دورے کرانے کلر کمپیٹشن اور آرٹ اور مضمون نویسی کے مقابلے کرانے کے لئے باہمی اتفاق رائے سے پروگرام ترتیب دینے پر بات کی جس پر جناب کامران لاشاری نے تانیہ قریشی سے کہا کہ وہ ساک کے ساتھ مل کر جلد از جلد ایسے پروگرواموں کو حتمی شکل دیں جس سے شہر کی رونقین بحال ہوسکیں اور ہمارے بچے خوف کی فضا سے باہر نکل کر ہنسی خوشی کی محفلوں میں شریک ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top