Thursday , 14 December 2017
Highlights

مجلس عاملہ کا اجلاس

مجلس عاملہ کا اجلاس ، تنظیم کے اغراض و مقاصد زیر غور آئے

مجلس عاملہ کے رکن جناب زوار کامریڈ کی چھوٹی ہمشیرہ کے لئے دعائے خیر کی گئی

صدر ساوتھ ایشین کالمسٹ کونسل(ساک) کی مجلس عاملہ کی پانچ رکنی کمیٹی کا اجلاس صدارت ڈاکٹر اویس فاروقی مورخہ 28 مارچ بروز ہفتہ منعقد ہوا۔اجلاس میں مندرجہ ذیل امور پر غور و غوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نئی رکنت سازی کے لیے کسی بھی اخبار میںکم سے کم تین سالہ کالم نگاری کے تجربے کا حامل فرد ہی رکنیت کے لئے اہل ہو گا۔اجلاس میں یہ امور بھی زیر غور آیا کہاپنی پروفیشنل خدمات کے دوران تنظیم کے کسی بھی رکن کے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ، حادثہ کے موقع پر تنظیم کے تمام ممبر ان مصیبت کی گھڑی میں اس کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے۔۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم کے اراکین کا کسی بھی مذہبی ،سیاسی جماعت ،نسلی ،لسانی گروہ جتھوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی وابستگی اور تعلق نہیں ہو گا۔تنظیم کے جس رکن کا تعلق طاہر ہو جاتا ہے تو اسے تنظیم کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا جاسکتا ہے۔

ساک تمام صحافتی تنظیموں، پریس کلبوں ے ساتھ باہمی اشتراک رکھتے ہوئے رابظے میں رہے گی اور تمام قومی ایشو پر ان کے ساتھ شانے سے شانہ ملائے کھڑئی ہو گی جبکہ ساک کی جانب سے منعقد کی جانے والی فکری ،نششتوں ،سیمنار وغیرہ میں، صحافتی تنظیموں ،پریس کلبوں کے صدور ،سیکرٹری، نائب صدور اور دیگر عہدے داروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس فیصلہ کیا گیا کہ ضمیر آفاقی سیکر ٹری (ساک) مجلس عامل کو موجودہ آئین کی کاپی فراہم کریں گے جس میں آئین ساز کیمٹی کی سفارشات کے بعد جنرل ہاوس میں پیس کیا جائے گا۔

اجلاس میں، مجلس عاملہ کے اراکین ڈاکٹر اویس فاروقی، شہباز انور خان، ہارون عدیم ، ڈاکٹر عمرانہ مشاق اور ضمیر آفاقی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ساک کے ایگز یکٹو ممبر اور مجلس عاملہ کے رکن جناب زوار کامریڈ کی چھوٹی ہمشیرہ کی ناگہانی وفات پر دعائے کی گئی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند ، زوار صاحب اور ان کے فیملی کو صبر جمیل عطا فرامائے دکھ کی اس گھڑی میں ساک ان کے غم میں برابر کی شریک ہے
ضمیر آفاقی۔۔
سیکرٹری جنرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top