Thursday , 14 December 2017
Highlights

ساک کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں ظہرانہ

2015-01-29-01

ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل (ساک) کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری کا ظہرانہ

یہود و ہنود کی سازشوں سے کے خلاف قلم کا جہاد وقت کی ضرورت ہے،مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری
ساک کا مقصد پاکستان کا روشن رخ دنیا کے سامنے لانے کے ساتھ ملکی مسائل کو حقائق کی روشنی میں اجاگر کرنا ہے،سلمان عابد
پاکستان کی اسی فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے اور ہم اسی پسے ہوئے طبقے کے نمائندہ ہیں ہم غریب کی جنگ قلم سے لڑیں گے ایثار رانا

ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل (ساک) کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری کی جانب سے دئے گئے ظہرانے کے موقع پر ضمیر آفاقی نے تنظیم کے عہدے داروں کا تعارف پیش کیا جبکہ ساک کے چیرمین جناب سلمان عابد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں کسی ایک نقطہ نظر کے لوگ موجود نہیں بلکہ تمام نقطہ نظر کے لوگوں کا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پاکستان کا روشن رخ دنیا کے سامنے لانے کے ساتھ ملکی مسائل کو حقائق کی روشنی میں اجاگر کرنا ہے پاکستان جن مسائل کا شکار ہے کالم نگاوروں کا کام ہے کہ وہ اس کی دیانتداری سے نشان دہی کریں تا کہ پاکستان امن کا گہوارہ بن سکے جبکہ صدر ایثار رانا نے کہا کہ پاکستان کی اسی فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہے اور ہم اسی پسے ہوئے طبقے کے نمائندہ ہیں ہم غریب کی جنگ قلم سے لڑیں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم ساک ممالک، جنوبی ایشاء اور دنیا بھر کے کالم نگاروں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو ہماری تنظیم کا حصہ بن کر انسانیت کی خدمت اور بھلائی کے کاموں میں ہمارے ساتھ ہوں گے جبکہ اس پلیٹ فارم کے زریعے ہم قومی اور بین الاقوامی سطع کے سیمنار کرانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری نے کہا کہ اس وقت پاکسان دنیا بھر کی پراکسی وار کا مرکز بن چکا ہے یہود و ہنود کی سازشیں جاری ہیں پاکستان کے خلاف دشمن صف آرا ہے انہوں نے کہا کہ کالم نگاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے اور اس کے خلاف صف آرا قوتوں کے خلاف قلمی جہاد جاری رکھیں گے جبکہ دیگر مرکزی عہدے داروں ،میاں اکبر علی، اشرف سہیل ،امجد اقبال، اصغر عبداللہ،شہباز انور، ناصف اعوان، زوار کامریڈ، ہارون عدیم،زولفقار چوہدری، مظہر چوہدری،غلام رضا،ڈاکٹر عمرانہ مشتاق،ملیحہ سید،اور رقیہ غزل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top