Thursday , 14 December 2017
Highlights

کراچی کی نامور شاعرہ حجاب عباس کے اعزاز میں ایک خصوصی نشت

ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل لٹریری کلب اور انٹرنشنل رائٹر کونسل کے زیر اہتمام کراچی کی نامور شاعرہ حجاب عباس کے اعزاز میں ایک خصوصی نشت کا اہتمام کاسموپولیٹن کلب لاہور میں کیا گیا۔ ساک لٹریری کلب کی سرپرست ڈاکٹر عمرانہ مشتاق اور قاضی منشا نے نظامت کے فرائض سر انجام دئے۔اس یاد گار تقریب میں ، صفیہ اسحاق مہمان خصوصی، رضیہ اختر ،، رفعت نوید ،مشتاق، اقبال راہی ،فیاض قادری ،فاخرہ انجم،عذرا مرزاشمائل، ارشد نسیم ، راو دلشاد،ریحان باجوہ،سلمی خالد،پروفیسر اعجاز حسین،ڈاکٹر امجد طفیل، نوازکھرل، صفیہ ملک، ناصر رضوی جیسے نامور شعرا کرام کے علاوہ بھی کئی شعرا کرام نے شرکت کی، جبکہ طاہر پرویز مہدی نے شعرا کا کلام کا اپنی سریلی آواز میں گا کر سنایا۔ روشن لال، ملحیہ سید ، شہریار مرزا، شعیب مرزا نے شرکت کی ۔
اس موقع پر حجاب عباس نے اپنی ادبی زندگی کے پہلووں پر روشنی ڈالی اور سعودیہ سے آئے شاعر ڈاکٹر ریاض اور ارشد نسیم کو گولڈ میڈل دئے گئے ۔ اس موقع پر اقبال راہی نے حجاب عباس کے لئے بہترین منظوم کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ، بعد ازاں حجاب عباس نے عمرانہ مشتاق کو سندھ کا تحفہ اجرک پہنا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ساک کے جنرل سیکرٹری ضمیر آفاقی نے عمرانہ مشتاق کی ادبی سرگرمیوں کی حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوف و دہشت کی فضا میں اس طرح کی تقاریب کا انعقاد معاشرے میں مثبت پیغام کا باعث ہے اور اس طرح کی ادبی سرگرمیوں میں مذید اضافہ ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top