Thursday , 14 December 2017
Highlights
(ساک) کے چیندہ ممبران کے اعزاز میں ترک ریسٹورنٹ کی جانب سے پر تکلف ہائی ٹی

(ساک) کے چیندہ ممبران کے اعزاز میں ترک ریسٹورنٹ کی جانب سے پر تکلف ہائی ٹی

ترک ریسٹورانٹ کی معروف چین نے لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اپنی پہلی برانچ کو عوام کے الناس کے لئے کھول دیا
پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے مطابق ترک سرمایہ کاری کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار میسر آیا ہے
پاک ترک بزنس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے پاکستان میں ترکی کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دن بدن اضافہ ہوتا img_6230جارہا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جانا چاہیے پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن کے مطابق ترک سرمایہ کاری کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار میسر آیا ہے، ابھی حال ہی میں ترک ریسٹورانٹ کی معروف چین نے بھی لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر اپنی پہلی برانچ کو عوام کے الناس کے لیے اوپن کر دیا ہے جس میں ترکی کے راوئتی کھانے مناسب نرخوں پر مہیا کئے جارہے ہیں ترک فوڈ کے متوالوں کے لئے یہ ہوٹل کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو گا کیونکہ یہاں پر آپ کو ترکی کی راوئتی مہمان نوازی اور بہترین کھانے انتہائی سلیقے سے پیش کئے جاتے ہیں ترک ریسٹورانٹ کے مالک مسٹر احمد ایک بازوق انسان اور ہوٹلز کے بزنس سے عرصہ دراز سے وابستہ ہیں ان کا ارادہ پاکستان کے ہر شہر میں ترک ریسٹورانٹ کھولنے کا ہے جس سے چائنہ کے بعد ترکی دنیا کا دوسرا ملک ہو گا جس کے ہوٹل پاکستان کے ہر بڑئے شہر میں ہوں گے اور ایک نیا کلچر وجود میں آئے گا اچھے کھانا کھانے کے شوقین عوام کے لئے ترکی کے روائتی کھانے کسی نعمت مرقبہ سے کم نہیں ہوں گے جو نہ صرف لذیذ ہیں بلکہ انکے نرخ img_6235بھی انتہائی مناسب ہیں ۔
علاوہ ازیں ساوتھ ایشن کالمسٹ کونسل (ساک) کے چیندہ ممبران کے اعزاز میں ترک ریسٹورنٹ نے ایم ایم عالم روڈ پر اپنے نئے کھلنے والے ہوٹل میں ایک پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا ہوٹل کے مالک مسٹر احمد کی محبت اور ترکی کے روائیتی کھانے نہ صرف بے حد لذیذ تھے بلکہ کسی قسم کی گرانی بھی محسوس نہیں ہوتی جبکہ تیز مصالحوں سے اجتناب کیا جاتا ہے جو ان کھانوں کی ایک الگ سے خوبی ہے۔ ساک کے چیندہ ممبران میں ضمیر آفاقی، چوہدری خادم حسین، اسلم جاوید ،ڈاکٹر اویس فاروقی،شہباز انور خان، تیمور حسن، عارف اقبال بھٹی،اسلم بھٹی ،میجر زکریا شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Scroll To Top