لڑائی میں اتحادی فوج کی کامیابی کے اثرات روشن نہ ہوئے تو امریکی عوام میں بھی افغان جنگ کی حمایت ختم ہو جائے گی ، امریکی وزیر دفاع کا انٹرویو
واشنگٹن ۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری لڑائی میں بدستور طالبان کا پلڑا بھاری ہے اور امریکی فوج کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اگر لڑائی میں اتحادی فوج کی کامیابی کے امکانات روشن نہ ہوئے تو امریکی عوام میں افغان جنگ کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طالبان افغانستان میں اپنے زیر اثر علاقوں پر اقتدار قائم رکھنے کے لیے با آسانی اتحادی افواج کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ رابرٹ گیٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی عوام میں افغان جنگ کی حمایت صرف اسی صو رت میں ہی برقرار رہے گی جب وہ یہ دیکھیں گے کہ امریکی فوج طالبان کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان میں امریکی فوج اسی رفتار سے مرتے رہے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

1 response so far ↓
1 آج کی تازہ خبریں // May 26, 2009 at 6:43 am
[...] افغانستان کی لڑائی میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے ،رابرٹ گ… [...]
You must log in to post a comment.