Sacc header image 2

سوات آپریشن ۔ ۔ ۔ 24گھنٹوں میں 29عسکریت پسندہلاک 14گرفتار کر لئے گئے ۔فوجی ترجمان

May 26th, 2009 · 1 Comment

۔۔ 6سیکیورٹی اہلکار شہید 11زخمی ۔ ۔ ۔ آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ۔ ۔ شدت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل اطہر عباس کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ سوات آپریشن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا ہے لڑائی میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 11زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوات آپریشن کا میابی سے آگے بڑھ رہاہے اب عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے کلپنائی کی چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنا دیاگیا اس دوران جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے میجر جنرل اطہر عباس نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے کبل کے راستے میں تین دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ کانجو سے کبل تک سڑک کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پیو چار میں کارروائی کے دوران مزید تی3 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے پیو چار سے کالام کے راستے میں شانگلہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بارہ بارودی سرنگیں ناکام بنائی ہیں اور مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بونیر کا نوے فیصد علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوازہ خیلہ گلی باغ بخشانی تخت بائی اور بغدادا میں متاثرین کیلئے اشاء خوردونوش بھجوا دی گئی ہیں شر پسندوں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں اور وہ افرا تفری کا شکا رہیں اور بھاگنے پر مجبو رہو گئے ہیں مینگورہ میں گلی کوچوں میں لڑائی جاری ہے مینگورہ کے زیادہ تر چوکوں پر فوج کا قبضہ ہو گیا ہے کانجو سے آپریشن شروع ہو کر کبل کی طرف بڑھ گیا ہے راستے میں تین گاؤں کلیئر کر لئے گئے ہیں ان پر فوج کا قبضہ ہے کبل میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے دیر میں کلپنائی چیک پوسٹ پر 120شر پسندوں نے حملہ کیاجسے پسپا کر دیا گیا ہے اس حملے میں8شدت پسند مارے گئے سوات میں آپریشن کے دوران چھ فوجی شہید اور گیارہ زخمی ہوئے مینگورہ ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسز نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے گھر گھر تلاشی جاری ہے 18شرپسندوں کوہلاک جبکہ 71کو گرفتار کر لیاگیا اور 4آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا دیا گیا مالا کنڈ ، قمبر او رمینگورہ کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں قمبر میں سیکیورٹی فورسز نے 11آئی ای ڈیز ، آئی ای ایسز کو ناکارہ بنا دیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود اور کیش بھی اپنے قبضے میں لے لی کانجو سے کبل تک کی سڑک کلیئر کر دی گئی ہے کبل میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3فوجی شہید اور 8زخمی ہو گئے ہیں پیو چار کی وادی میںسیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے منو میں شر پسندوں کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیاگیا فائرنگ کے تبادلے میں 3 شر پسند ہلاک 3کو گرفتار کر لیاگیا شانگلہ کے برج کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا سیکیورٹی فورسز نے ساغہ کی وادی کو کلیئر کر لیا ہے اور پیو چار کی وادی سے کالام تک کا شر پسندوں کا اہم روٹ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ بونیر میں 9فیصد علاقہ بھی کلیئر کرا لیاگیا ہے پیر بابا کا 10فیصد علاقہ کلیئر کرانا باقی ہے اس دوران سرچ آپریشن کید وران 4شر پسندوں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے دیر میں گزشتہ رات 120شر پسندوں نے کپنائے پوسٹ پر حملہ کیا جوابی کارروائی میں شر پسند پسپا ہو گئے 8شر پسند ہلاک اور 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور ایک افسر سمیت 3زخمی ہوئے اطہر عباس نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں خوا زہ خیلہ کے علاقے میں راشن کے پانچ ٹرک پہنچائے گئے جبکہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کے 7ٹرک بخشالی ، گنجوت ، بالا گڑھی ، تخت بھائی ، بغداد اور دیگر علاقوں کے متاثرین کیلئے پہنچائے گئے اور 4ٹرک مینگورہ سٹی کے متاثرین کیلئے پہنچائے گئے ہیں اور 6 مزید ٹرک پہنچائے جارہے ہیں۔

1 response so far ↓

  • 1 آج کے تازہ کالم // Nov 11, 2009 at 8:27 pm

    [...] سوات آپریشن ۔ ۔ ۔ 24گھنٹوں میں 29عسکریت پسندہلاک 14گرفتار… پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ سوات آپریشن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا ہے لڑائی میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 11زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوات آپریشن کا میابی سے آگے بڑھ رہاہے اب عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے کلپنائی کی چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنا دیاگیا اس دوران جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے۔مزید۔۔۔۔ [...]

You must log in to post a comment.