Sacc header image 4

Entries from May 2009

Pages: 1 2 3 ... 33

ہری پور ، پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 کانسٹیبل جاں بحق ،اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی

May 26th, 2009 · No Comments

ہری پور۔(یونس مجاز سے) ہری پور کے علاقے ملکیار میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 کانسٹیبل جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ہری پور میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ ملکیار کے علاقے میں نا معلوم افراد نے موبائل پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران نیاز اور عظمت رشید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اے ایس آئی اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور سمیت پولیس کی بھارتی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لے سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ پولیس کے مطابق اس علاقے سے 3 روز قبل ایک افغان دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا تھا

Tags: news

افغانستان کی لڑائی میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے ،رابرٹ گیٹس

May 26th, 2009 · 1 Comment

لڑائی میں اتحادی فوج کی کامیابی کے اثرات روشن نہ ہوئے تو امریکی عوام میں بھی افغان جنگ کی حمایت ختم ہو جائے گی ، امریکی وزیر دفاع کا انٹرویو

واشنگٹن ۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری لڑائی میں بدستور طالبان کا پلڑا بھاری ہے اور امریکی فوج کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اگر لڑائی میں اتحادی فوج کی کامیابی کے امکانات روشن نہ ہوئے تو امریکی عوام میں افغان جنگ کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طالبان افغانستان میں اپنے زیر اثر علاقوں پر اقتدار قائم رکھنے کے لیے با آسانی اتحادی افواج کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ رابرٹ گیٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی عوام میں افغان جنگ کی حمایت صرف اسی صو رت میں ہی برقرار رہے گی جب وہ یہ دیکھیں گے کہ امریکی فوج طالبان کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان میں امریکی فوج اسی رفتار سے مرتے رہے تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

Tags: news

وزیراعظم نے مالاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ علاقہ قرار دیدیا ، تمام قرضے معاف کرنے کا اعلان

May 26th, 2009 · 1 Comment

آئین پاکستان کے تحت متاثرین ملک کے کسی بھی حصے میں جا سکتے ہیں

پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل میں کشمیر کور ایشو ہے

کسانوں اور کاشتکاروں کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی پالیسی بنائی جائیگی

یوسف رضا گیلانی کا کسان کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مالاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے تمام قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت متاثرین ملک کے کسی بھی حصے میں جا سکتے ہیں پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل میں مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے ۔ کسانوں اور کاشتکاروں کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی پالیسی بنائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں اورپاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے پیپلزپارٹی جب بھی برسراقتدار آئی کسان دوست پالیسی اختیار کی گئی وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کو خوراک کے بحران کا سامنا رہا ۔ پاکستان بھی اس سے متاثر ہوا ۔ ہم نے اپنی معیشت کو زراعت کی طرف منتقل کردیا ہے جب باگ دوڑ سنبھالی تو گندم کی 450 سپورٹ پرائس کو بڑھا کر 625 روپے سے ایک سال میں 950 روپے کردیا ۔ گندم کی درآمد کی وجہ سے دنیا میں ملک کی تذلیل ہو رہی تھی۔زرعی ملک ہونے کے باوجود دنیا سے گندم مانگ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم درآمد کرنے کے حوالے سے یہ سبسڈی اپنے کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا زراعت پر بھرپور توجہد ی جا رہی ہے یہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے نئی زرعی پالیسی کے بارے میں چاروں صوبوں کو بھی اعتماد میںل یا جائے گا کیونکہ زراعت صوبائی معاملہ ہے ۔ ملک میں کوآپریٹو فارمنگ کو فروغ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آبی وسائل کی ترقی کے حوالے سے حکومت کے موثر اقدامات کئے ہیں ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے جامع ٹھوس پلاننگ کی ہے۔ ہر ماہ نئے پلانٹ کا افتتاح کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے عوام ہمارے بھائی ہیں ۔ پانی کی قلت آ سکتی ہے۔ ہم نے ڈیمز بنانے ہیں سب پلاننگ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبہ زیر کاشت آ جائے ۔ فصلوں کی انشورنس شروع کر دی گئی ہے ۔ سستے ٹریکٹر کی فراہمی کی سکیم بھی شروع ہے ۔قرضوں کے حوالے سے پانچ سالہ پروگرام شروع کیا ہے جس کے آسان شرائط پر تین سالہ قرضے دئیے جائیں ۔ ڈیری کو فروع دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بلوچستان بہت زیادہ پسماندہ صوبہ ہے ۔ پاکستان کے لیے اس صوبے نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ احساس محرومی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اے پی سی کے حوالے سے پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ تمام ہوم ورک مکمل کر کے اے پی سی بلائی جائے گی ۔ انہوں نے زرعی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرے کرنے والے کسانوں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کا اعلان کیا ۔کنونشن میں شریک کسانوں کے مطالبے پر وزیر اعظم نے کہاکہ آزاد کشمیر میں زرعی تحقیقاتی مرکز ، قائم کیا جائے۔ مینگو ، کینو ، کھجور کی گریڈنگ اور پروسیسنگ کے لیے خاطر خواہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعظم نے ملا کنڈ ڈویژن کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے زرعی اور دیگر تمام قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے شر پسندوں کی وجہ سے نقل مکانی کی ہے ملک کا کل بہتر بنانے کے لیے قربانی دی ہے ۔ انہوں نے متاثرین ملاکنڈ ڈویژن کی کھیتوں میں تیار فصلوں کے حوالے سے سپیشل سپورٹ پروگرام کو خصوصی انتظامات کرنے اور ان فصلوں کے معاوضوں کی ادائیگی کی بھی ہدایت کی ۔ کسان کنونشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سوات اور مالا کنڈ سے نقل مکانی کرنے والے افراد آئین کے تحت کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ جہاں جہاں ان کے عزیز موجود ہیں ۔ وہاں لوگ گئے ہیں ۔ ہم صرف ان کی رجسٹریشن اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ان کی مدد اور تعمیر نو کے لیے ان سے رابطہ کرنے میں آسانی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کریں ۔ زرعی ٹیکس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ ابھی اس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہو گا۔ اس حوالے سے میں پہلے وزارت خزانہ اور مشیر خزانہ سے مشاورت کروں گا پھر کوئی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کی نئی حکومت اور وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دوسری بار منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ ہم افغانستان ، ایران اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام ایشوز پر امن طور پر حل ہونے چاہےئں جن میں مسئلہ کشمیر کو ایشو ہے

Tags: news

سوات آپریشن ۔ ۔ ۔ 24گھنٹوں میں 29عسکریت پسندہلاک 14گرفتار کر لئے گئے ۔فوجی ترجمان

May 26th, 2009 · 1 Comment

۔۔ 6سیکیورٹی اہلکار شہید 11زخمی ۔ ۔ ۔ آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ ۔ ۔ شدت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں

سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر جنرل اطہر عباس کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ سوات آپریشن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا ہے لڑائی میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 11زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوات آپریشن کا میابی سے آگے بڑھ رہاہے اب عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے کلپنائی کی چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنا دیاگیا اس دوران جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے میجر جنرل اطہر عباس نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے کبل کے راستے میں تین دیہات کا کنٹرول حاصل کر لیا جبکہ کانجو سے کبل تک سڑک کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پیو چار میں کارروائی کے دوران مزید تی3 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے پیو چار سے کالام کے راستے میں شانگلہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے پاک فوج کے ترجمان نے کہاکہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بارہ بارودی سرنگیں ناکام بنائی ہیں اور مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بونیر کا نوے فیصد علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوازہ خیلہ گلی باغ بخشانی تخت بائی اور بغدادا میں متاثرین کیلئے اشاء خوردونوش بھجوا دی گئی ہیں شر پسندوں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں اور وہ افرا تفری کا شکا رہیں اور بھاگنے پر مجبو رہو گئے ہیں مینگورہ میں گلی کوچوں میں لڑائی جاری ہے مینگورہ کے زیادہ تر چوکوں پر فوج کا قبضہ ہو گیا ہے کانجو سے آپریشن شروع ہو کر کبل کی طرف بڑھ گیا ہے راستے میں تین گاؤں کلیئر کر لئے گئے ہیں ان پر فوج کا قبضہ ہے کبل میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے دیر میں کلپنائی چیک پوسٹ پر 120شر پسندوں نے حملہ کیاجسے پسپا کر دیا گیا ہے اس حملے میں8شدت پسند مارے گئے سوات میں آپریشن کے دوران چھ فوجی شہید اور گیارہ زخمی ہوئے مینگورہ ٹاؤن میں سیکیورٹی فورسز نے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے گھر گھر تلاشی جاری ہے 18شرپسندوں کوہلاک جبکہ 71کو گرفتار کر لیاگیا اور 4آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنا دیا گیا مالا کنڈ ، قمبر او رمینگورہ کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں قمبر میں سیکیورٹی فورسز نے 11آئی ای ڈیز ، آئی ای ایسز کو ناکارہ بنا دیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود اور کیش بھی اپنے قبضے میں لے لی کانجو سے کبل تک کی سڑک کلیئر کر دی گئی ہے کبل میں اس وقت شدید لڑائی جاری ہے اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3فوجی شہید اور 8زخمی ہو گئے ہیں پیو چار کی وادی میںسیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے منو میں شر پسندوں کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کر دیاگیا فائرنگ کے تبادلے میں 3 شر پسند ہلاک 3کو گرفتار کر لیاگیا شانگلہ کے برج کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایک فوجی شہید اور ایک زخمی ہو گیا سیکیورٹی فورسز نے ساغہ کی وادی کو کلیئر کر لیا ہے اور پیو چار کی وادی سے کالام تک کا شر پسندوں کا اہم روٹ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ بونیر میں 9فیصد علاقہ بھی کلیئر کرا لیاگیا ہے پیر بابا کا 10فیصد علاقہ کلیئر کرانا باقی ہے اس دوران سرچ آپریشن کید وران 4شر پسندوں کو گرفتار بھی کیاگیا ہے دیر میں گزشتہ رات 120شر پسندوں نے کپنائے پوسٹ پر حملہ کیا جوابی کارروائی میں شر پسند پسپا ہو گئے 8شر پسند ہلاک اور 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے اور ایک افسر سمیت 3زخمی ہوئے اطہر عباس نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں خوا زہ خیلہ کے علاقے میں راشن کے پانچ ٹرک پہنچائے گئے جبکہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کے 7ٹرک بخشالی ، گنجوت ، بالا گڑھی ، تخت بھائی ، بغداد اور دیگر علاقوں کے متاثرین کیلئے پہنچائے گئے اور 4ٹرک مینگورہ سٹی کے متاثرین کیلئے پہنچائے گئے ہیں اور 6 مزید ٹرک پہنچائے جارہے ہیں۔

Tags: news

سپریم کورٹ نے شریف برادران کو انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا

May 26th, 2009 · 1 Comment

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ نے شریف برادران کی ناہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ آج بدھ کو سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوط کرلیا تھا۔ جبکہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کی جدوجہد کے نتیجے میں ہونے والی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ملک اور ریاستیں جبر سے نہیں چلتی بلکہ انصاف کے اصولوں سے ملک ترقی کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔اپ ڈیٹ ۔۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ نے پارلیمانی انتخابات کے لئے شریف برادران کو اہل قرار دے دیا

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ،جسٹس تصدق جیلانی کی سر براہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے شریف برادران کی نا اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔آج بدھ کو سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر ایا تھا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ 28 اپریل کو نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی 11 مئی کو اپیل کی سماعت شروع ہوئی سماعت کے دوران شریف برادران کی طرف سے خواجہ حارث اور عابد حسین منٹو نے دلائل دئیے جبکہ فریقین مخالف نور الہیٰ اور خرم شاہ کی طرف سے احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ اور محی الدین ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔شہباز شریف کو 25 فروری کو عدالت کے تین رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا اور پنجاب میں گورنر راج کو ختم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی حکومت بحال ہو گئی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ بر قرار رکھنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں موسیٰ لغاری ،شیخ حاکم اور سخی حسین بخاری شامل تھے

۔۔۔ تفصیلی خبر۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ نے پارلیمانی انتخابات کے لئے شریف برادران کو اہل قرار دے دیا

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ،جسٹس تصدق جیلانی کی سر براہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے شریف برادران کی نا اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس ناصر الملک ،جسٹس موسیٰ کے لغاری،جسٹس غلام ربانی اور جسٹس شیخ حاکم علی شامل تھے۔بدھ کو سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔عدالت میں جسٹس تصدق حسین جیلانی نے فیصلہ پڑھ کر سنایا بدھ کو سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے یکطرفہ فیصلہ دیا گیا تھا کیونکہ شہباز شریف کو سنے بغیر فیصلہ دے دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے مقدمہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے قوانین کی پیروی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی سماعت کے نوٹسز شریف برادران کو نوٹس جاری کیے گئے لیکن باقاعدہ سماعت کے نوٹس جار ی نہیں کیے گئے ۔سردار لطیف کھوسہ سے قبل شاہد اورکزئی نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف انتخابات کے اہل نہیں ہیں وہ غلط طریقے سے سیاست میں داخل ہو نا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 28 اپریل کو نظر ثانی کی اپیل دائر کی گئی جس کی سماعت 11 مئی کو شروع ہوئی سماعت کے دوران شریف برادران کی طرف سے خواجہ حارث اور عابد حسن منٹو نے دلائل دئیے جبکہ فریقین مخالف نور الہیٰ اور خرم شاہ کی طرف سے احمد رضا قصوری ایڈووکیٹ اور محی الدین ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔شریف برادران کو 25 فروری کو عدالت کے تین رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بر قرار رکھتے ہوئے نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر عدالت عظمیٰ نے31 مارچ کو سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا اور پنجاب میں گورنر راج کو ختم کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کی حکومت بحال ہو گئی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ بر قرار رکھنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں موسیٰ لغاری ،شیخ حاکم اور سخی حسین بخاری شامل تھے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو طیارہ سازش کیس میں نا اہل قرار دیا تھا جبکہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلا ف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ جہاں ٹریبونل کے اختلافی فیصلے پرالیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی تھی بعد میں ہائی کورٹ نے اس فیصلے کے خلاف درخواست پر انہیں نادہندگی کے کیس میں الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا تھا ۔تاہم اس دوران شہباز شریف بھکر سے بلا مقابلہ منتخب ہو کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن گئے ۔شریف برادران نے پی سی او ججز کے سامنے پیش نہ ہو نے سے انکار پر ان کے تجویز کنندگان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 8ماہ کی سماعت کے بعد شریف برادران کے عدالت میں پیش نہ ہو نے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو بر قرار رکھا جس کے بعد 16 مارچ کو معزول ججز کے بحال ہو نے کے بعد شریف برادران کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے درخواستوں کی ابتدائی سماعت کے دوران 31 مارچ کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا اور شہباز شریف کو بطور وزیر اعلیٰ کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ نظر ثانی کی اپیل کی سماعت تین ہفتے تک جاری رہی جس کے بعد شریف برادران کو اہل قرار دیا گیا ہے ۔

Tags: news