سپریم کورٹ نے پارلیمانی انتخابات کے لئے شریف برادران کو اہل قرار دے دیا
سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ،جسٹس تصدق جیلانی کی سر براہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے شریف برادران کی نا اہلیت کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔آج بدھ کو سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر ایا تھا۔ منگل کے روز سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔مزید۔۔۔۔۔۔
سوات آپریشن ۔ ۔ ۔ 24گھنٹوں میں 29عسکریت پسندہلاک 14گرفتار کر لئے گئے
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ سوات آپریشن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29شدت پسند مارے گئے جبکہ 14 کو گرفتار کر لیا گیا ہے لڑائی میں 6سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 11زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سوات آپریشن کا میابی سے آگے بڑھ رہاہے اب عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات کے کئی علاقے کلیئر کرنے کے بعد مینگورہ کی گلیوں میں شدید لڑائی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے کلپنائی کی چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا جسے ناکام بنا دیاگیا اس دوران جوابی کارروائی میں8 حملہ آور مارے گئے۔مزید۔۔۔۔
وزیراعظم نے مالاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ علاقہ قرار دیدیا ، تمام قرضے معاف کرنے کا اعلان
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مالاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے تمام قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت متاثرین ملک کے کسی بھی حصے میں جا سکتے ہیں پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل میں مسئلہ کشمیر کور ایشو ہے کسانوں اور کاشتکاروں کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے زرعی پالیسی بنائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں اورپاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان چولی دامن کاساتھ ہے۔مزید۔۔۔۔۔۔
افغانستان کی لڑائی میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری لڑائی میں بدستور طالبان کا پلڑا بھاری ہے اور امریکی فوج کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اگر لڑائی میں اتحادی فوج کی کامیابی کے امکانات روشن نہ ہوئے تو امریکی عوام میں افغان جنگ کی حمایت بھی ختم ہو جائے گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ طالبان افغانستان میں اپنے زیر اثر علاقوں پر اقتدار قائم رکھنے کے لیے با آسانی اتحادی افواج کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔مزید۔۔۔۔۔
ہری پور ، پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 کانسٹیبل جاں بحق ،اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی
ہری پور کے علاقے ملکیار میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 کانسٹیبل جاں بحق اور اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ہری پور میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ ملکیار کے علاقے میں نا معلوم افراد نے موبائل پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران نیاز اور عظمت رشید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اے ایس آئی اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے ۔مزید۔۔۔۔
